جدہ (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔
احسن اقبال نے جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا یہ جھوٹا پروپیگنڈا پی ٹی آئی پھیلا رہی ہے۔ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں سے معیشت داؤ پر لگ چکی تھی۔ موجودہ حکومت نے چھ ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل کرکے معیشت کو بہتر بنایا۔ بھارت اور تحریک انصاف نے معاہدے کی مخالفت کی۔
احسن اقبال بولے اقتدار میں آنے کے بعد حکومت ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ڈیٹ انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائیگی۔