Saturday, May 18, 2024

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم
January 8, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں جاری برفباری سے ایک قدرتی نظاروں کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے۔ وادی نیلم، آٹھ مقام اور وادی لیپہ میں ہونے والی برفباری سے  پہاڑوں پر ہر طرف سفیدی پھیل گئی۔

گلگت اور اسکردو کے بالائی علاقوں سمیت استور میں بھی کئی روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ درجہ حرارت نقطہ انجمات سے نیچے گرنے کے باعث  نظام زندگی متاثر ہو گیا۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔