Friday, April 19, 2024

ملک کے انتہائی خطرے کے شکار 25 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک کے انتہائی خطرے کے شکار 25 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
June 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک کے انتہائی خطرے کے شکار 25 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم کے دوران ایک کروڑ، 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم آج سے شروع ہوگئی، اس مہم کے تحت ایک کروڑ چھبیس لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِصحت عبدالقادر پٹیل کہتے ہیں کہ پولیو مرض کیلئے پچیس اضلاع کو حساس قراردیا گیا جہاں تمام بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے، اس کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انسداد پولیو مہم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پولیو کے مریض سامنے آنا باعث تشویش ہے، اس مرض کے تدارک کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی اشد ضرورت ہے۔