اسلام آباد (92 نیوز) - ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ایوان صدر میں صدرمملکت نگران وزیراعظم سے حلف لیں گے، وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق کے بعد صدرمملکت نے نگران وزیراعظم کی منظوری دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے تجویز کردہ نام پر اتفاق کیا، انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کا پروٹوکول مل گیا۔