Thursday, March 28, 2024

ملک کے 7 مقامات سے پولیو وائرس مل گیا، 14 کیسز رپورٹ

ملک کے 7 مقامات سے پولیو وائرس مل گیا، 14 کیسز رپورٹ
August 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پولیو کا پھیلاؤ نہ رک سکا، ملک کے 7 مقامات سے وائرس مل گیا، اب تک ملک سے 14 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کے پی کے میں 4 مقامات سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ پنجاب میں دو اور اسلام آباد کے ایک مقام سے پولیو وائرس ملا ہے۔

پاکستان سے اب تک 14 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ویکسین ڈرائیورڈ پولیو وائرس کے اب تک 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو وائرس ننھی جانوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور بنا دیتا ہے۔

وائرس کی کسی بھی علاقے میں تصدیق کے بعد پولیو مہم کا آغاز ہی اس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے۔