Sunday, September 15, 2024

ملک کا مالی خسارہ دوگنا ہوگیا، شوکت ترین

ملک کا مالی خسارہ دوگنا ہوگیا، شوکت ترین
November 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے ملک کا مالی خسارہ دوگنا ہوگیا، جو قرض ہم نے چار سال میں لیا، اتنا یہ چھ ماہ میں لے چکے۔ 

سوموار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر 200 سے نیچے لانے اور آئی ایم ایف سے ازسرنو مذاکرات سمیت ایک بھی دعویٰ پورا نہیں کرسکے۔ خسارہ کم کرنے کیلئے ٹیکس بڑھانا ہوگا جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی، اُمید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

شوکت ترین بولے کہ ہمارے دور میں پاکستان کی گروتھ 6 فیصد تھی جو اب دو یا ایک فیصد رہ گئی، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے، گیس ٹیرف بڑھا دیا گیا، سردی میں لوگوں کو گیس نہیں ملے گی۔ حکومت الزام تراشیاں بند کرکے ملک کا سوچے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن کرائیں جائیں۔