Friday, May 17, 2024

ملک گیر 5 روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

ملک گیر 5 روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر
March 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان کو پولیو فری بنانے کے مشن کے تحت دو روزہ کپچ اپ ڈے سمیت 5 روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

پولیو کے دو قطرے پلائیں، اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، مہم کے دوران 4 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا تھا۔ کامیاب مہم سے گزشتہ ایک سال کے دوران پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

مہم کے دوران پولیو ٹیمیوں کا اہم کردار ہوتا ہے جو گرمی سردی ، بارش، برفباری کی پرواہ کیے بغیر اپنا کام جاری رکھتی ہیں3 لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز نے شہر شہر گلی گلی میں جاکر کروڑوں بچوں کو پولیو سے محفوظ رہنے کےلئے قطرے پلائے۔

پولیو کی آگاہی مہم میں طبی ماہرین کا بڑا کردار رہا ہے ۔ پمز کےڈاکٹر مبشر ڈاہا کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلانے چاہیے ۔ غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہیں کریں۔

پولیو کے خاتمے کے لیے طبی عملہ سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پیش پیش ہیں۔