ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر، نااہل سرکار سے جان چھڑوانے کا وقت آن پہنچا، فواد چودھری

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ،نااہل سرکار سے جان چھڑوانے کا وقت آن پہنچا۔
جب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو کے بعد اسٹاک مارکیٹ بری طرح کریش کر جائے اورکرنسی کی قدر بری طرح کم ہو جائے ان حالات سےحکومت پر اعتماد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں اس ٹولےسے جلد از جلد نجات ہی پاکستان کامفاد ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 24, 2022
فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی گفتگو کے بعد اسٹاک مارکیٹ بری طرح کریش کر گئی۔ کرنسی کی قدر بری طرح کم ہو گئی، ان حالات سے حکومت پر اعتماد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔