Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے نے رنگ جما دیا

ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے نے رنگ جما دیا
May 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک بھرمیں بارشوں کے نئے سلسلے نے رنگ جما دیا۔ پنجاب اور بلوچستان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ نشیبی علاقے ڈوب گئے، بلوچستان میں اولے پڑنے سے گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ بادل برسنے کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، ملک بھرمیں کہیں موسلادھاربارش تو کہیں ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مستونگ، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، دکی سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

کوہلو، لورالائی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پنجاب بھرمیں بھی بارشیں ہورہی ہیں جس سے گندم کی تیارفصل کاشدیدنقصان پہنچا ہے۔

ننکانہ صاحب اورگردونواح میں ژالہ باری ہوئی، گوجرانوالہ، گجرات، علی پور چٹھہ، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، سانگلہ ہل، صفدر آباد اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےبلوچستان،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔