Tuesday, April 23, 2024

ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
October 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

مساجد اور عمارتوں پر چراغاں، گلیاں کوچے، بازار سج گئے۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم گلیوں بازاروں اور گھروں کو بھی شایان شان طریقے سے سجانے لگے۔ ہر طرف سبز پرچموں کی بہار آ گئی۔ شہر شہر میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی محافل سجائی جا رہی ہیں۔ فضا درود و سلام اور نعت خوانی سے گونجنے اٹھی۔ مشعل بردار اور ثنا خوانی پر مشتمل ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ عاشقان رسول وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام کر رہے ہیں۔

بارہ ربیع الاول کے دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں تازہ دم دستوں نے سلامی پیش کی۔