Wednesday, May 8, 2024

ملک بھر میں سپر، منی مارکیٹس اور سہولت بازار بنانے کا فیصلہ

ملک بھر میں سپر، منی مارکیٹس اور سہولت بازار بنانے کا فیصلہ
January 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں سپر، منی مارکیٹس اور سہولت بازار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق مختلف شہروں میں 353 سپر، منی مارکیٹس بنائی جائیں گی، پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کے پانچ شہروں میں مارکیٹس اور سہولت بازار بنائے جائیں گے، سہولت بازار، منی، سپر مارکیٹس میں شہریوں کو سستی اشیا دستیاب ہوں گی۔

جی ایم آپریشن یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے محکمانہ اقدامات کرنے کے آرڈر جاری کر دیا۔ سہولت بازار، منی، سپر مارکیٹس میں شہریوں کو سستی اشیاء دستیاب ہوں گئی۔ پسماندہ علاقوں میں ان مارکیٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔