اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں سيلاب کى تباہ کارياں جارى ہیں۔ مزيد 3 افراد کى ہلاکتوں کى تصديق کے بعد کل تعداد 1666 ہو گئى۔
این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 1666 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 718 مرد، 333 خواتين اور 615 بچے شامل ہیں۔ حاليہ بارشوں اور سيلاب سے 12 ہزار 864 افراد زخمى ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 7 لاکھ 67 ہزار 418 گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ 12 لاکھ 77 ہزار 847 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا ہے۔ 410 پل اور 13074 کلو ميٹر سڑک متاثر ہوئى۔ این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ 11 لاکھ 55 ہزار 844 مال مويشيوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا ہے۔