Friday, May 3, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق
August 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

 قومی ادارہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں زیرعلاج کورونا کے مزید 123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ  چوبیس گھنٹوں  میں کورونا کے مزید 290 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی شرح 1.75 فیصد رہی۔ سیکرٹری صحت کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 131 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 520,571 ہو چکی ہے۔ صوبہ بھر میں 503,893 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,604 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7781 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔