Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق
July 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارہ صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 19 ہزار 236  ٹیسٹ کئے گئے، مزید 605 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی شرح 3.15  فیصد رہی۔ کورونا کے 176 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق صوابی کورونا وائرس سے شدید متاثرہ شہر ہے جہاں شرح 15.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں کورونا کی شرح 13.31 فیصد، ملتان 6.72 فیصد، فیصل آباد 7.28  فیصد، مردان 6.47  فیصد، مظفرآباد 6.38 فیصد اور سکردو میں شرح 6.06 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گلگت میں شرح 3.88 فیصد، پشاور 3.63  فیصد، میرپور3.46 فیصد، ایبٹ آباد3.16 فیصد اور اسلام آباد میں 2.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سرگودھا میں شرح 2.17 فیصد، کراچی 1.97 فیصد، بہاولپور 1.57  فیصد، حیدرآباد 1.39 فیصد، گوجرانوالہ 1.14  فیصد اور راولپنڈی میں شرح 1.13  فیصد رہی۔