Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 20 افراد کا انتقال، 847 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 20 افراد کا انتقال، 847 نئے کیسز رپورٹ
February 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں ایک دن میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز 847 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک بھر میں کورونا کیسزمیں واضح کمی آنے لگی۔ این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 40 ہزار 127  کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 847 نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار173 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا کی شرح 2 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 803 ہے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 22 ہزار 667، پنجاب میں 5 ہزار 302، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 510 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں 598، گلگت بلتستان میں 178، بلوچستان میں 86 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 462 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں 1113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔