Saturday, September 21, 2024

ملک بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں دو افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں دو افراد جاں بحق
December 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ایک روز کے دوران مزید 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا سے ایک ہلاکت کے پی کے اور ایک صوبہ سندھ میں ہوئی۔

دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 20 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 11، خانیوال سے 3 جبکہ راولپنڈی اور فیصل آباد سے 2 دو کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رحیم یار خان اور لیہ سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 18,840 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔