Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 650 افراد بیمار، 2 مریض چل بسے

ملک بھر میں کورونا سے 650 افراد بیمار، 2 مریض چل بسے
July 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 650 افراد کورونا سے بیمار پڑگئے جبکہ 2 مریض چل بسے۔ 

ملک بھر میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار 755 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 650 کیسز مثبت آئے۔ گزشتہ روز 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 138 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 88 رہی۔ سب سے زیادہ صوابی میں مثبت کیسز کی شرح 42 اعشاریہ 86 ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے نمبر پر کراچی میں 21 اعشاریہ 39 رہی جبکہ مظفر آباد میں 6 اعشاریہ 98، ایبٹ آباد میں 3 اعشاریہ 70 فیصد تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ صحت حکام کا مزید کہنا ہے کہ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 99، کوئٹہ میں 2 اعشاریہ 87، اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 53 جبکہ نوشہرہ میں 2 اعشاریہ 33 رہی۔ اس کے علاوہ لاہور میں 2 اعشاریہ 17، راولپنڈی میں ایک اعشاریہ 87، گوجرانوالہ میں 1 اعشاریہ52، گجرات میں 1 اعشاریہ 32 جبکہ حیدر آباد میں 1 اعشاریہ 14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔