Thursday, March 28, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے
August 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار872  ٹیسٹ کئے گئے، مزید  449 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  2.51 ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا سے مزید دو مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ لاہور میں کورونا وائرس کی سب سے زیادہ شرح 9.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مظفرآباد میں7.69 فیصد، میرپور 7.02 فیصد اور گلگت میں کورونا کی شرح 5.60 فیصد رہی۔