Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں کورونا کے سات سو اکسٹھ کیسز سامنے آئے

ملک بھر میں کورونا کے سات سو اکسٹھ کیسز سامنے آئے
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا کے باعث آٹھ افراد دم توڑ گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سات سو اکسٹھ کیسز سامنے آئے۔

قومی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار843  ٹیسٹ کئےگئے، 761 میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  3.65 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے مزید 8 مریض  انتقال کر گئے اور 170 افراد کی  حالت تشویشناک ہے۔ گلگت کوروناوائرس سے شدید متاثرہ شہر ہے جہاں کورونا کی شرح 19.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مظفرآباد میں وائرس کی شرح 13.73 فیصد، صوابی12.50 فیصد، پشاور12.47  فیصد، لاہور 11.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق سکردو میں کورونا کی شرح 3.85 فیصد، اسلام آباد 3.70  فیصد، میرپور 3.33 فیصد،  فیصل آباد 3.27  فیصد اور کراچی میں 3.20 فیصد رہی۔ مردان میں شرح 2.43 فیصد، ملتان 2 فیصد، بہاولپور 1.79 فیصد، حیدرآباد 1.75 فیصد، گوجرانوالہ 1.63  فیصد، ایبٹ آباد1.58 فیصد، جہلم 1.42 فیصد، سرگودھا 1.32 فیصد اور کوئٹہ میں کورونا کی شرح 1.18  فیصد ریکارڈ کی گئی۔