Tuesday, April 16, 2024

ملک بھر میں خون جما دینے والی سردی نے ہر شے کو منجمد کر دیا

ملک بھر میں خون جما دینے والی سردی نے ہر شے کو منجمد کر دیا
January 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، خون جما دینے والی سردی نے ہر شے کو منجمد کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ملک کے میدانی علاقے پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، لاہور ملتان موٹروے پر فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کا داخلہ روک دیا گیا۔

موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے، ایم ٹو اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند میں کمی کے بعد کھول دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج شام سے داخل ہوں گی۔ سات سے نو جنوری تک میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔