Wednesday, May 8, 2024

ملک بھر میں چکن کی قیمتیں آسمان پر، ڈیڑھ ماہ میں قیمت 250 روپے بڑھ گئی

ملک بھر میں چکن کی قیمتیں آسمان پر، ڈیڑھ ماہ میں قیمت 250 روپے بڑھ گئی
January 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک بھر میں چکن کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، صرف ڈیڑھ ماہ میں مرغی کی قیمت 250 روپے فی کلو تک بڑھ چکی۔

کراچی میں چکن 580، کوئٹہ میں 550 اور لاہور میں 530 روپے کلو بکنے لگا۔ پشاور میں زندہ مرغی 365 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ حکام بالا کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

کراچی سے خیبر تک مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوام پریشان ہے، انڈے بھی فی درجن 300 روپے کے ہوگئے۔ 

دوسری جانب پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پانچ جنوری کو احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اڑھائی ماہ سے سویابین اور کنولا کے پورٹ پر پھنسے جہاز کلیئرنہیں ہوسکے۔ ڈیمرج چارجزکی مد میں 4 لاکھ ڈالر روزانہ ادا کرنا پڑرہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن غلام محمد خان کا کہنا ہے کہ فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مرغی مہنگی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نوٹس لے کرپولٹری انڈسٹری کو تباہی سے بچائیں۔