لاہور (92 نیوز) - ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، 360 سے زائد گرفتار کر لیے گئے۔
لاہور سے 151، ملتان 90، پشاور80، سکھر اور فیصل آباد سے 32 بجلی چور گرفتار کئے گئے۔ لاہورمیں 1289، ملتان 531، گوجرانوالہ 146 اور فیصل آباد میں 93 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
پشاورمیں 138، سکھر97، کوئٹہ میں 12، اسلام آباد میں 18 ایف آئی آر درج کی گئیں، بجلی چوروں سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔