Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی
July 30, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ کوئٹہ زیارت شاہراہ ڈوبنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ کونیس کے علاقے میں ستائیس اور بلغار میں پندرہ مکان مکمل تباہ ہو گئے۔

دریائے مشہ بروم میں اونچے درجے کا سیلاب ، غورسے رائشہ میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔ سیلاب کا پانی آبادی میں داخل ہو گیا، قدیم تاریخی مسجد بھی زیر آب آگئی۔

سیلاب سے ضلع گانچھے کے مخلتف علاقوں میں رابط سڑکیں بھی تباہ ہو گئی۔ خپلو، کونیس، بلغار اور غور میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، مال مویشی دوب گئے۔

علاقہ مکین فوری حکومتی امداد کے منتظر،علاقے میں اب تک امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے سے متاثرین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔