Saturday, May 4, 2024

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز، لاہور میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جاچکے

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز، لاہور میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جاچکے
January 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کا چوتھا روز ہے، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 05 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔

لاہور میں گزشتہ روز 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ لاہور میں تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالےسے اجلاس ہوا بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز 04 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ 26 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے کیساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے۔

شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلارہی ہیں۔ پولیو ورکرز کا کہنا ہے ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلائیں۔

سال نو کی یہ پہلی پولیو مہم 20 جنوری تک جاری رہے گی۔