Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں آج 8 ویں محرم الحرام کے جلوس مخصوص راستوں پر رواں دواں

ملک بھر میں آج 8 ویں محرم الحرام کے جلوس مخصوص راستوں پر رواں دواں
August 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور/ کراچی (92 نیوز) - شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج 8 ویں محرم الحرام کے جلوس مخصوص راستوں پررواں دواں ہیں۔ کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، اور دیگر شہروں میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے موبائل سروس معطل ہے۔

کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوا، شرکا نے نشترپارک پر نماز ظہرین ادا کی۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے بھی گاڑیوں کی آمدورفت کا پلان جاری کردی ہے۔ کراچی میں گرین لائن بس سروس معطل ہے، عاشورہ کے بعد چلے گی۔

کربلا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے دیگر شہروں کی طرح رینالہ خورد میں بھی آٹھویں محرام الحرام کے حوالے سے شبیہ ذوالجناح و علم کا جلوس برآمد ہو چکا ہے، جلوس رہائش گاہ غفور بٹ سے برآمد ہوا جو کہ رواتی راستوں سے ہوتا ہوا رہائش گاہ طالب حسین پر پہنچ کر اختتام پذید ہوگا۔

بہاولپور میں بھی 8 محر الحرام کے حوالے سے مجالس کے انعقاد اور ماتمی جلوسوں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، سکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوچکا ہے۔

خوشاب میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس محلہ عالم پناہ سے برآمد ہوا، 770 پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض پر مامور ہیں۔ شہر اور نورپورتھل میں موبائل فون سروس صبح 6 سے شام 8 تک بند رہے گی۔

اسلام آباد میں نو اور دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔