Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے
August 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا، لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

نمازِفجر کے بعد دِن کے آغاز پر ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ملک بھر میں رات گئے بارہ بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد میں شاندار آتش بازی کی گئی۔ جس سے آسمان مختلف رنگوں میں رنگ گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ شہروں، گلیوں محلوں میں قومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی گئیں ہیں۔