Thursday, April 18, 2024

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے16کیس رپورٹ ، 16 مریضوں کی حالت تشویشناک، ایک شخص جاں بحق

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے16کیس رپورٹ ، 16 مریضوں کی حالت تشویشناک، ایک شخص جاں بحق
January 14, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (اے پی پی) - ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16کیس رپورٹ ہوئے۔

ہفتہ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار267کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے16ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.37 فیصد رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے پشاور میں192 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2 مثبت اورشرح1.04فیصد رہی، لاہور میں831 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3مثبت آئے، کیسز کی شرح 0.36فیصد رہی ۔اسلام آباد میں 378ٹیسٹوں میں سے ایک مثبت آیا کیسز کی شرح 0.26فیصد رہی۔