Thursday, March 28, 2024

ملک بھر کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، مزید 459 کورونا کیسز رپورٹ

ملک بھر کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، مزید 459 کورونا کیسز رپورٹ
August 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مزید 459 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 18 ہزار 45 ٹسٹ کیے گئے، 459 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 5 عشاریہ 54 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر کے اسپتالوں میں 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح اسلام آباد میں 7عشاریہ 71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپورمیں 6.99 فیصد اورمرپور میں 5.98 فیصد شرح رہی۔ لاہور میں 5.83 فیصد اور پشاور میں 5.74 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔