Wednesday, May 8, 2024

ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
January 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد نے بدھ کے روز ملاقات کی۔

اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ حکومت مدارس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 40 سے 50 لاکھ بچے مدارس میں زیرتعلیم ہیں۔ بچوں کو مفت تعلیم، رہائش اور خوراک کی فراہمی میں مدارس کا ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں۔ علمائے کرام کی مشاورت سے ہرممکن تعاون کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مدارس معاشرے میں اسلامی شعور اور تعلیمات دینے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ ملک کے جید علماء سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔