Tuesday, May 21, 2024

ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی، گوشت کی تقسیم

ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی، گوشت کی تقسیم
July 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک بھر میں عیدالاضحٰی کے پہلے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد گوشت کی تقسیم کی گئی۔

کہیں اونٹ تو کہیں بیل اور کہیں بکرے، چھترے ذبح کئے گئے، کہیں اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ متعدد گھرانے قصائیوں کے منتظر رہے۔ 

فیصل آباد میں مہنگائی کے باعث رواں سال اجتماعی قربانیوں کی طرف رجحان دیکھا گیا۔ مہنگائی کے باعث لوگوں میں جانور خرید کر قربانی کی سکت جواب دے گئی۔ قصور میں قصابوں کےنخروں کے باعث بیشتر گھرانے خود ہی جانور قربان کرتے دیکھے گئے۔

کراچی میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی گئی۔ ادھر حیدرآباد میں جہاں لوگ انفرادی قربانی کی وہیں اجتماعی قربانی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔