اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا وائرس سے 2 افراد چل بسے، مزید 382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے،382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 6.17 فیصدتک پہنچ گئی، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 22.65 فیصد، حیدر آباد میں 0 اعشاریہ 32 رہی۔
خیبرپختونخوامیں شرح 1.15 فیصد رہی، نوشہرہ میں 5 فیصد، ایبٹ آباد میں 4 اعشاریہ 17، پشاور میں 3 فیصد، مردان میں 2 اعشاریہ 44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 2 اعشاریہ 76، سرگودھا میں 1 اعشاریہ 64 جبکہ راولپنڈی میں 1.05 رہی۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.94 اوراسلام آباد میں کورونا 2.31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔