Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا کے مزید 653 مریض، مثبت کیسز کی شرح 3.45 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کے مزید 653 مریض، مثبت کیسز کی شرح 3.45 ہوگئی
July 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 653 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، مثبت کیسز کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 3 اعشاریہ چار پانچ ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے۔ قومی ادارہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 653 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ 162 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 3.45 فیصد رہی۔ سب سے زیادہ شرح مردان میں 13.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کیسز کی شرح کم ہو کر 7.92 فیصد ہو گئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں شرح 4.95 فیصد، لاہور میں 3.65 فیصد، فیصل آباد میں 2.24 اور پشاور میں کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت حکام کا مزید کہنا ہے کہ سرگودھا میں کورونا کیسز کی شرح 1.98، ملتان میں 1.71، حیدر آباد میں 1.10 جبکہ گوجرانوالہ میں 1.09 فیصد ریکارڈ کی گئی۔