Tuesday, May 21, 2024

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی جارہی ہے
July 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ 

کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں نمازعید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئیں۔

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عید کی نماز رائیونڈ جاتی امراء میں ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب نے ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری بھی دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

صدرمملکت عارف علوی نے کراچی میں عید نماز پڑھی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین ووزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، قائم مقام گورنر سندھ سراج درانی اور وزیراعلیٰ سندھ مُرادعلی شاہ نے عید کی نماز گڑھی خدابخش میں پڑھی۔

نائنٹی ٹو نیوز کی جانب سے ہم وطنوں کو بڑی عید کی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔