Friday, April 26, 2024

ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے پُرعزم اور غیر متزلزل ہیں، وزیراعظم

ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے پُرعزم اور غیر متزلزل ہیں، وزیراعظم
February 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے پر عزم اور غیر متزلزل ہیں۔

اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتکاری سے تنازعات کے حل پر یقین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کو کبھی کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے، قوم کے ساتھ افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دے گی۔