کوالالمپور (92 نیوز) - ملائشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا اگلا وزیراعظم مقرر کردیا۔ ملائشیا کے شاہ سلطان عبداللہ آج وزیراعظم انور ابراہیم سےحلف لیں گے۔
خبرایجنسی کے مطابق انور ابراہیم ملائیشیا کے دسویں وزیراعظم ہوں گے۔ ملائشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائی تھی۔
نتائج کے مطابق انور ابراہیم کے اتحاد کو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ انتخابات میں وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 30 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ملائیشیا میں حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔