Saturday, May 18, 2024

ملا ئیشیا کی ریاست سیلنگور میں لینڈ سلائیڈنگ، 12 افراد ہلاک

ملا ئیشیا کی ریاست سیلنگور میں لینڈ سلائیڈنگ، 12 افراد ہلاک
December 16, 2022 ویب ڈیسک

سیلنگور (92 نیوز) - ملا ئیشیا کی ریاست سیلنگور میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کی سیلنگور ریاست کی کیمپنگ سائٹ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ مٹی کے تودے گرے جن کی  زد میں 90 افراد آ گئے اور یہ حادثہ ایک کیمپنگ سائٹ  پیش  آیا جس سے  مٹی کے تودے گرنے سے لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

 حکام کے  کہنا  ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کس وجہ سے ہوئی اس کا پتہ نہیں لگ سکا حالانکہ اس سے پہلے کوئی  شدید بارش یا زلزلہ نہیں آیا۔ لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسیکیو آپریشن جاری ہے تاکہ لاپتہ افراد کو نکالا جا سکے۔