لاہور (92 نیوز) - مختلف سیاسی رہنماء شوکت خانم اسپتال آئے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عیادت کی۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور میاں اسلم اقبال عمران خان کی عیادت کے لیے شوکت خانم اسپتال آئے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔
اسپتال کے باہر کارکن بھی بڑی تعداد میں جمع ہیں، اپنے لیڈر کی صحتیابی کیلئے دُعاگُو ہیں، پولیس نے اسپتال کے باہر سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے دوسرے روز بھی شوکت خانم اسپتال جاکر عمران خان کی عیادت کی، اس ملاقات میں ان کے بیٹے مونس الہٰی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عمران خان صحت یاب ہو رہے ہیں، اِن کا حوصلہ پہلے سے بلند ہے جبکہ مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں، جن پر مکمل عمل کیا جائے گا۔