Saturday, May 4, 2024

مخلوط حکومت نے عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

مخلوط حکومت نے عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا
October 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مخلوط حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

مخلوط حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے بارے میں حکومتی اتحادی فیصلہ کریں گے۔ "ہم طاقت کے بل بوتے پر کسی گروہ کو اپنا فیصلہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔"

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نئے آرمی چیف کا تقرر 'غیر ملکی فنڈڈ فتنے' کی ڈکٹیشن پر نہیں آئین کے مطابق کریں گے۔ "خفیہ ایجنسیوں، سی ای سی اور دیگر کو نشانہ بنانے کا مقصد بلیک میلنگ ہے۔ اقتدار سے محروم شخص جان بوجھ کر ریاستی اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔"

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی ہے۔