Sunday, May 5, 2024

مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی
December 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہاہے کہ مخالفین جو مرضی کرلیں،صرف ندامت ہی ان کا مقدر ہے۔ وہ ملاقات کے لیے آئے سابق ایم پی اے عبدالرشیدبھٹی سے بات چیت کررہے تھے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ہمارے دور میں دین کی سربلندی اور عقیدہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی ہوئی، اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کی سعادت دی ہے، ہم دین کی خدمت کا کام مزید آگے بڑھائیں گے۔ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کررہے ہیں، 4 ماہ کی قلیل مدت میں ہر محکمے او رادارے کا قبلہ درست کیا ہے، مختصر عرصے میں عوام کی فلاح کا جتنا کام ہواہے اتنا گزشتہ 10 برس میں نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی یہ ناکام رہیں گے۔