مجرموں کے برسراقتدار گروہ کو امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا، عمران خان
اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے مجرموں کے برسراقتدار گروہ کو امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا۔
عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے، کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کےعظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔ مجرموں کے گروہ کو امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور ان کے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کےنرغے میں ہے۔ انھوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہو کر اس سازش کے سامنے سرجھکائیں گے یا بحثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟
انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 7, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 13 اگست کو اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کرینگے۔