اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیالکوٹ میں پولیس ایکشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا مجرموں کا یہ ٹولہ جب اقتدار میں ہو تو سپریم کورٹ پر دھاوا بولتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ٹولہ قتل وغارت کرتا اور ججوں کو رشوت دیتا ہے، اپوزیشن میں ہوتے ہوئے یہ جمہوریت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے جو ورکرز کے ساتھ کیاقابل قبول نہیں، عوام احتجاج کے لیے نکلیں، مزید کہا کوئی شک نہیں وہ آج سیالکوٹ جائیں گے۔