Tuesday, April 16, 2024

مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ متوقع، جی ڈی پی گروتھ 5.9 فیصد رہنے کا امکان

مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ متوقع، جی ڈی پی گروتھ 5.9 فیصد رہنے کا امکان
May 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 5.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی پیداوار کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 5.9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی ہی گروتھ 5.7 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

رواں مالی سال سروسز کے شعبے نے 6.19 فیصد کی سطح پر گروتھ کی جبکہ گزشتہ مالی سال سروسز کے شعبے کے گروتھ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رواں مالی سال کے دوران صنعتی شعبے کی گروتھ میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ صنعتی شعبے کی گروتھ 7.8 فیصد سے کم ہو کر 7.19 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ زرعی شعبے کی گروتھ 4.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں زرعی شعبے کی گروتھ 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب چیف اکانومسٹ محمد احمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق چیف اکانومسٹ کے احسن اقبال کے ساتھ اختلافات تھے۔ وہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے احکامات کو ماننے سے انکار کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ  محمد احمد زبیر کو تحریک انصاف کی حکومت میں چیف اکانومسٹ تعینات کیا گیا تھا۔