Friday, March 29, 2024

مجھے طریقہ بتائیں سندھ میں آیا پانی تربیلا یا بھاشا تک کیسے پہنچاؤں، وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ

مجھے طریقہ بتائیں سندھ میں آیا پانی تربیلا یا بھاشا تک کیسے پہنچاؤں، وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ
September 16, 2022 ویب ڈیسک

حیدرآباد (92 نیوز) - وزیراعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی سرزمین پر 120 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا ہے، مجھے طریقہ بتائیں یہ پانی تربیلا یا بھاشا تک کیسے پہنچاؤں، سیلاب سے سندھ میں ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے جمعے کے روز بھی صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ حیدرآباد میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اور این ایچ اے کے افسران کے ساتھ اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کہ سیلاب سے سندھ میں ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں، متاثرین تکلیف میں ہیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انڈس ہائی وے پر 8 سے 10 فٹ پانی ہے، جو راستے بند ہیں وہاں این ایچ اے اور ہم ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ ٹنڈو الہیار بھی گئے جہاں سیلاب متاثرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرِاعلیٰ سندھ ٹنڈوالہیار کے علاوہ میر پور خاص، عمر کوٹ بھی گئے اور سیلاب زدگان کی داد رسی کی۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے گاؤں بھرگڑی میں سابق رکن سندھ اسمبلی جمیل احمد بھرگڑی کے انتقال پران بیٹے نور احمد بھرگڑی سے تعزیت کی۔