Friday, April 19, 2024

مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، عمران خان

مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، عمران خان
January 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اُنہیں سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور قتل کرکے مذہبی انتہاپسندی کا رنگ دینے کی سازش کی گئی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ ان پر ہونے والا قاتلانہ حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا، کہتے ہیں ان کے اسپتال پہنچنے سے پہلے ڈی پی اوگجرات نے ملزم کی ویڈیو بناکران کے مخالف صحافیوں کو پہنچا دی۔

عمران خان نے کہا ڈی پی اوگجرات نہ جے آئی ٹی میں پیش ہوئے نہ اپنا فون تفتیش کے لیے دیا، سی ٹی ڈی افسرنے بھی جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون سے انکارکردیا،انہوں نے کس کے کہنے پرایسا کیا؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ان پرقاتلانہ حملے کے پیچھے ن لیگی قیادت، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ تھے مگرانہیں کہیں اورسے بھی مدد حاصل تھی وہ خود ایسا کرنے کی جرات نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے کہا ملک میں جنگل کا قانون ہے، ایک سابق وزیراعظم اپنی ایف آئی آردرج نہیں کراسکا، پی ٹی آئی چیئرمین نے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کر دی۔

اُنہوں نے کہا کہ صرف دو تین لوگ سازش میں ملوث ہیں، فوج ملک کے دفاع کے لیے روز قربانیاں دے رہی ہے جس کا انہیں پوری طرح احساس ہے۔