تلنگانہ (92 نیوز) - بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ مجھے صبح شام 2 سے 3 کلو گالیاں پڑتی ہیں لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ریاست تلنگانہ میں ایک تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں لیکن میں ان گالیوں کو اپنی غذا کے طور پر لیتا ہوں۔ میں گزشتہ 20 سالوں میں کئی اقسام کی گالیاں کھا چکا ہوں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔