مجھے قتل کرنے کا منصوبہ دو ماہ قبل بنایا گیا، عمران خان
لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کا منصوبہ دو ماہ قبل بنایا گیا، 24 ستمبر کو عوام کو بھی بتا دیا تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ اس وقت شروع ہوا جب پی ٹی آئی حکومت ختم کی گئی۔ مخالفین کا خیال تھا کہ پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی لیکن جب 30 سال سے حکمرانی کرتے دو خاندانوں کو دوبارہ حکوت دی گئی تو عوام نے شدیدردعمل دیا۔
موجودہ حکومت کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف نیچے جانے کی بجائے اوپر چلا گیا دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے حکومت پر قاتلانہ حملے کا الزام لگانے کی ضرورت نہیں۔ سرویز کے مطابق پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے، ضمنی انتخابات میں 75 فیصد نشستیں حاصل کیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2 ماہ قبل ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان پر توہین مذہب کا الزام لگایا گیا اس کے بعد ان کے خلاف ہر طرف سے پراپیگنڈا شروع کردیا گیا۔
حکمران جماعت کی وزیراطلاعات اور سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم صفدر نے ٹی وی پرآ کرکہا کہ میں نے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں، تب میں نے کہا تھا کہ یہ ایک منصوبہ ہے، جس کے تحت ایسا ماحول بنایا گیا کہ کہہ سکیں کہ یہ مذہبی جنونی نے کیا ہے۔
عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا اس وقت ملک میں میڈیا پر جو جبر اور دباؤ ہے اس کی پہلے مثال نہیں ملتی۔ نامور تحقیقاتی رپورٹر ارشد شریف دو ہفتے قبل کینیا میں شہید کیا گیا، جومیرے لئے بننے والے منصوبے کو بے نقاب کررہا تھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سال وزیراعظم رہا، ان کے خلاف جو آج ہورہا ہے مشرف کے دور میں بھی نہیں ہوا۔