Wednesday, April 24, 2024

مجھے قوم کی فکر ہے ، حقیقی آزادی تک سڑکوں پر رہوں گا، عمران خان

مجھے قوم کی فکر ہے ، حقیقی آزادی تک سڑکوں پر رہوں گا، عمران خان
August 21, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے قوم کی فکر ہے ۔ حقیقی آزادی تک سڑکوں پر رہوں گا۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نواز شریف کوچوری کرنے پر نکالا ۔ کیا میں نے چوری کرکے باہر محلات بنائے ؟؟؟ قبضے کئے ؟؟ یا فیکٹریاں  بنائیں ؟؟؟؟،مجھے اس لیے نکالا  کہ میں امریکا کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا۔ فارن پالیسی وہ ہوتی ہے جو عوام کیلیے بہتر ہو ۔ اگر روس سے  سستا  تیل ملتا تھا تو میں کیوں نہ خریدوں ؟؟؟ اپنے لوگوں کو کم قیمت پر  تیل کیوں نہ دوں ؟؟؟

سابق وزیراعظم نے کہا تحریک انصاف ہی قومی جماعت ہے۔ ہم نہیں ہوں گے تو نقصان ہو گا۔ ہماری حکومت کو اس وقت گرایا گیا، جب ملک ترقی کر رہا تھا۔ ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ، شفاف انتخابات ہیں۔