Friday, May 17, 2024

مجھے نکالنے والے اب پریشان ہیں، عمران خان کا دعوی

مجھے نکالنے والے اب پریشان ہیں، عمران خان کا دعوی
June 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو نکالنے والے اب پریشان ہیں۔

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا جانتا ہوں مجھے دوبارہ لانے کے لیے نہیں نکالا گیا۔ چھٹکارے کے لیے مجھے راہ سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یقین نہیں تھا میری جگہ مجرموں کو بٹھایا جائے گا۔ جن لوگوں کو اب لایا گیا ان پر کرپشن کے سنجیدہ کیسز ہیں۔