Sunday, September 8, 2024

مجھ پر کیس بنانیوالا اسی سیل میں رہے گا جس میں مجھے رکھا، رانا ثنا اللہ کا اعلان

مجھ پر کیس بنانیوالا اسی سیل میں رہے گا جس میں مجھے رکھا، رانا ثنا اللہ کا اعلان
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ن لیگی رہنماء رانا ثنا اللہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کیس بنانے والا اسی سیل میں رہے گا جس میں مجھے رکھا۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کیس ڈالیں گے وہ بالکل جائز ڈالیں گے، ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا سپریم کورٹ کے ریمارکس کے باعث اسپیکر اجلاس غیرمعینہ ملتوی نہ کرسکے، سرکاری وسائل استعمال کر کے جلسے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس صرف 10 دن رہ گئے ہیں، آج اپوزیشن کی ایوان میں حاضری مکمل تھی، پیپلزپارٹی کے ایک رکن کسی مقدمہ کے باعث دبئی میں ہیں۔

ادھر ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا وزیراعظم مذہب کو ڈھٹائی سے استعمال کررہے ہیں، قانون شکنی کرنے والا حق کی آواز کیسے بن سکتا ہے۔

احسن اقبال نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست جمع کرادی۔