Wednesday, April 24, 2024

ہالی وڈ فلم ”مس پریگرائنز ہوم فار پیکیولیئر چلڈرن“ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

ہالی وڈ فلم ”مس پریگرائنز ہوم فار پیکیولیئر چلڈرن“ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی
October 4, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایڈونچر اور فینٹسی فلم ”مس پریگرائنز ہوم فار پیکیولیئر چلڈرن“ ریلیز کے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی۔ دو کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کما کر میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”مس پریگرائنز ہوم فار پیکیولیئر چلڈرن“ نے آتے ہی سب فلموں کو ناک آوٹ کر دیا اور امریکی باکس آفس میں پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ ایکشن، ڈرامہ اور تھرلر فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ بھی ریلیز کے پہلے ہفتے دو کروڑ چھے لاکھ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر فلم ”دی میگ نیفی شنٹ سیون“ایک کروڑ ستاون لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر رہی۔ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”سٹارکس“ ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کما کر چوتھے نمبر پر ہے۔ بائیو گرافی اور ڈرامہ فلم ”سلی“ چوراسی لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ باکس آفس پر پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔